پیر, فروری 14, 2011

بدعنوانی

0 تبصرے

ہندوستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بین الاقوامی سطح کے بہت سے مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ جو آج پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے وہ کرپشن ہے۔ ہندوستان میں اس کی جڑیں کافی گہری ہوتی جارہی ہیں۔ زندگی کاہرشعبہ

¿ چاہے وہ سیاسی ہو ، سماجی ہو، یا اقتصادی ہر جگہ یہ اپنی جڑیں مضبوط کرچکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی تنظیم انسٹی ٹیو  آف ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ میں ہندوستان کوچورسواں(84) مقام حاصل ہے
سیاست کے میدان میں دیکھا جائے توآج ملک کے بڑے بڑے سیاست داں،رہنمااوردور جانی مانی ہستیوں کے تعلقات بڑے بڑے مافیا سرغناوں سے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آج ملک کی عزت ووقار داو پرلگی ہوئی ہے۔ مافیاوں نے ہندوستان کواپنے نرغے میں لے رکھاہے۔ سیاست داں حضرات دولت کی لالچ میں اپنے ملک کو غیروں کی رحم وکرم پر چھوڑرہی ہے۔ قوانین ہند میں آئے دن ترمیم ہونا اس بات کی غمازی ہے کہ ارباب حکومت کا مافیاوں سے ساز باز ہے اورملک کا باگ ڈوردشمنان ملک کے ہاتھ میں ہے۔
تعلیم کے میدان میں بھی اگر دیکھا جائے تو بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں کافی بدعنوانیاں پھیلی ہوئی ہیں۔ بچوں کو بھی اپنا کیریئرپیسوں سے خریدنا پڑرہا ہے۔ سرکار اگر کوئی پالیسی بناتی ہے تویہ بھی عام لوگوں تک بہت کم ہی پہنچ پاتی ہیں۔ طبی شعبوں کا بھی یہی حال ہے کئی ڈاکٹروں کو رشوت لینے کے جرم میں گرفتار کیاگیاہے۔اور ابھی حال ہی میں ہندوستان میں جو کامن ویلتھ گیم ہوا ہے۔جس کی میزبانی ہندوستان پہلی بار کررہا تھا ۔اس وقت بھی ہندوستان کی عزت داوں پرلگی ہوئی تھی۔ ملک کے بدعنوان حکمراں پرواہ کئے بغیر اس میں بھی ہیر پھیر جاری رکھے ہوئے تھے۔ اورتواور آج ہندوستان جیسے ملک میں انصاف بکتا ہے۔ جس کے پاس جتنا پیسہ ہوگا اس کی سنوائی اتنی ہی جلدی ہوگی۔یہی وجہ ہے کہ ابھی حال ہی میں کئی وکیلوں ججوں کو بھی رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کیاگیاہے۔

یہ وہ حقائق ہیں جوہندوستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ ہندوستان پوری طرح ترقی اسی وقت کرسکتاہے جب ہندوستان کا ایک بھی فرد بے روزگار نہ رہے۔ ایک بھی بچہ بھوکا نہ سوئے۔ ایک بھی انسان بناچھت کے نہ رہے اوراسے وقت پر انصاف ملے اس کے حقوق نہ چھینے جائیں اور ایسا تبھی ممکن ہے جب ہندوستان سے کرپشن ،بدعنوانی کاخاتمہ ہوگا ۔
                                     سفینہ 
                              ایم اے﴿سال اول﴾

0 تبصرے:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔